جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں، بلکہ حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان تک لاکھوں لوگوں نے اپنے گھر اور کاروبار چھوڑے اور پشاور سے کراچی تک مشکلات جھیلیں۔ مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ حکومت شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، اور وہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔




