بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب

0
199

بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔ آپریشن سندور میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے دوبارہ پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈراما سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے یہ جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر چلائی کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی کالز موصول ہوئیں۔

اس من گھڑت خبر کے ذریعے پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی اور پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام مہم چلائی گئی۔ بین الاقوامی فورمز پر سبکی کے بعد بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کا یہ نیا حربہ آزمایا ہے۔

بھارت اس طرح کی جعلی اور خود ساختہ خبروں کے ذریعے اپنی اندرونی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے اور خوف کی فضا قائم کر کے سیاسی فائدہ لینے کی پرانی چال دہرا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا روزگار کے لیے کمبوڈیا جانے والے تین پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے، جو بھارت کے اندرونی انتشار کو چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا