ننکانہ صاحب میں کاٹن مل سے بڑی مقدار میں ذخیرہ شدہ گندم برآمد کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کاٹن مل سے 2 لاکھ 42 ہزار 780 گندم کی بوریاں برآمد کیں جن کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کاٹن مل کو سیل کر کے گندم سرکاری تحویل میں لے لی اور گوداموں کے باہر پیرا فورس کے جوان تعینات کر دیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ گندم ذخیرہ کرنے اور آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کو جیل بھیجا جائے گا۔




