برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیوڈ لیمی کو وزیر انصاف اور نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے، جبکہ یویٹی کوپر کو برطانیہ کی نئی وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیو ریڈ کو وزیر ہاؤسنگ، پیٹ میک فیڈن کو وزیر ورک اینڈ پنشن اور پیٹر کائل کو وزیر تجارت مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح لز کینڈل کو وزیر سائنس، ایما رینولڈز کو وزیر ماحولیات و زراعت اور ڈگلس الیگزینڈر کو اسکاٹ لینڈ کا وزیر بنایا گیا ہے۔
جوناتھن رینالڈز کو چیف وہپ، ڈیرن جونز کو کابینہ آفس کا وزیر جبکہ ایلن کیمبل کو ہاؤس آف کامنز کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔




