ایک ہزار سے زائد خواجہ سراؤں نے مختلف ہنر سیکھ لئے

0
131

پنجاب میں “پہچان” پروگرام کے تحت اب تک 1054 خواجہ سرا مختلف ہنر سیکھ چکے ہیں جن میں سے 980 کو ملازمت مل گئی ہے جبکہ کئی نے چھوٹے کاروبار شروع کیے ہیں۔ یہ منصوبہ نومبر 2024 میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا، جس میں آئی ٹی، کُلنری آرٹس، بیوٹی اینڈ گرومنگ، دستکاری اور ڈیجیٹل فری لانسنگ جیسے کورسز شامل ہیں۔

شرکا کو وظیفہ، سفری الاؤنس، پروفیشنل ٹول کٹس اور نادرا میں اندراج کی سہولت دی گئی۔ تربیت یافتہ افراد نے اسے اپنی زندگی کا نیا آغاز قرار دیا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی رویوں میں تبدیلی اور باضابطہ روزگار کے بغیر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی مکمل شمولیت ممکن نہیں ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا