مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ترک وزیر دفاع

0
116

ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ترک وزیرِ قومی دفاع یاشار گیولر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

یاشار گیولر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان مشترکہ دفاعی منصوبے، تربیتی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

تقریب سے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے بھی خطاب کیا اور 1965 کی جنگ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم کی جرأت، اتحاد اور قربانی کی لازوال نشانی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا