چھ ستمبر 1965 کی جنگ سے متعلق نئی ڈاکیومنٹری جاری

0
202

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کی جنگ سے متعلق نئی ڈاکیومنٹری جاری کی، جس میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی کہانیاں ان کی زبانی پیش کی گئی ہیں۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود نے بتایا کہ جنگ کے دوران انتہائی سنگین حالات میں اللہ پر ایمان کے سہارے ہی زندگی اور موت کے لمحے گزارے گئے۔

ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر اور رئیر ایڈمرل فواد امین بیگ نے پاک فوج کی دلیری، جرات اور یقین کو اجاگر کیا اور دشمن کے عبرتناک انجام کو یاد دلایا۔ ڈاکیومنٹری میں یہ بھی دکھایا گیا کہ صدر ایوب کے الفاظ کے مطابق دشمن نے پوری قوم کے عزم اور قربانی کی طاقت کو کم نہیں سمجھا تھا۔

ڈاکیومنٹری میں پاک فوج کے ریاست کے ساتھ تعلق، دفاع کا عہد اور وطن کے لیے قربانی دینے کے جذبے کی خوبصورت عکاسی کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ یہ عزم صرف نعرہ نہیں بلکہ فوج کے خون میں شامل پہچان اور حلف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا