حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی، امریکہ

0
153

امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ارکان، ریپبلکن سینیٹر جم ریش اور ڈیموکریٹ سینیٹر جینی شاہین نے دیا۔

سینیٹرز کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا لبنان کا بنیادی حق ہے اور لبنان کی ترقی اور محفوظ مستقبل اسی صورت ممکن ہے جب وہاں کے لوگ اور حکومت حزب اللہ اور ایران کے اثر و رسوخ سے آزاد ہوں۔ انہوں نے لبنانی صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام کو اس اقدام میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

امریکی سینیٹرز نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مہم میں ناکامی سے لبنان میں افراتفری کا دور واپس آسکتا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرے جو حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ بنیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا