صدر آصف علی زرداری کی جانب سے قیدیوں کے لیے 180 روز کی خصوصی معافی کا اعلان

0
254

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 180 دن کی خصوصی سزا معافی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ معافی آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ نے 100 دن کی سزا معاف کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم وزیراعظم اور صدر کے باہمی مشورے سے اس مدت کو بڑھا کر 180 دن کر دیا گیا۔

یہ رعایت صرف اُن قیدیوں کو دی جائے گی جو قانون کے مطابق اس سہولت کے اہل ہوں۔

واضح رہے کہ قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور سنگین مالی جرائم میں ملوث مجرم اس خصوصی معافی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا