رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا

0
198

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جس کا مشاہدہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطوں میں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدھم ہونے سے ہوگا۔ جزوی گرہن رات 9 بجکر 27 منٹ پر شروع ہوگا، جبکہ مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔ گرہن اپنے عروج پر 11 بجکر 12 منٹ پر پہنچے گا۔

چاند گرہن بتدریج ختم ہوتے ہوئے 12 بجکر 57 منٹ پر جزوی مرحلے سے گزرے گا اور مکمل اختتام 8 ستمبر کو رات 1 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔

یہ فلکیاتی مظہر یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی علاقوں اور جنوبی امریکا کے مشرقی حصے کے علاوہ بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس، بحرِہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل چاند گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتا ہے، جس کے باعث چاند سرخی مائل یا تانبے جیسا رنگ اختیار کر لیتا ہے، جسے عام طور پر “بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کو ہوگا، جس کا مشاہدہ آسٹریلیا کے جنوبی حصے، بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس اور انٹارکٹیکا میں ممکن ہوگا۔ البتہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا