علی سسٹرز امریکی سکواش سرکٹ کے فائنل میں آمنے سامنے

0
177

پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

ایونٹ کے فائنل میں بالٹی مور، میری لینڈ میں سحرش علی اپنے 19ویں گولڈ میڈل کے لیے بڑی بہن ماہنور علی کا سامنا کریں گی۔

سحرش نے کوارٹر فائنل میں زشمالین بلال کو اور سیمی فائنل میں آڈری پارک کو یکطرفہ مقابلوں میں 0-3 سے شکست دی۔
ماہنور نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میکلین سوفیہ اور لو گریس کو اسی اسکور (0-3) سے ہرایا۔

فائنل میں کامیابی کی صورت میں ماہنور اپنے کیریئر کا 22واں گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا