بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت صبح 10 بجے شروع ہوگی، اور پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح بھی متوقع ہے، جس کا مقصد کیس کے حقائق کی مزید جانچ کرنا ہے۔




