نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے بورنو کے گاؤں دارل جمال میں شدت پسندوں کے وحشیانہ حملے میں 53 سے زائد شہری ہلاک اور 7 فوجی اہلکار مارے گئے۔
موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گاؤں میں داخل ہو کر فائرنگ کی، کئی مکانات اور بسیں نذر آتش کر دیں، جس سے علاقے میں خوف اور افراتفری پھیل گئی۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب مقامی باشندے حال ہی میں اپنے گاؤں واپس آئے تھے۔
نائجیریا کی فوج نے دہشت گرد گروہوں بشمول بوکو حرام کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے، مگر حملوں میں کمی کے بجائے شدت دیکھنے کو مل رہی ہے۔






