کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت

0
114

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے بگ بینگ کے فوری بعد وجود میں آنے والا بلیک ہول دریافت کیا۔

تحقیق کے مطابق یہ بلیک ہول 50 لاکھ سورجوں کے حجم کے برابر ہو سکتا ہے اور اس کے اردگرد موجود مادہ بلیک ہول کے حجم کا نصف بھی نہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بلیک ہول کی تشکیل میں ستاروں کا کردار نہیں تھا بلکہ کائنات کے آغاز میں موجود گیس اور گرد کے بادل براہِ راست اس کے وجود میں آنے میں معاون رہے۔

یہ دریافت کائنات کی ابتدا اور کہکشاؤں میں بلیک ہولز کے بننے کے عمل کے حوالے سے موجود نظریات پر نظرثانی کا باعث بن سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا