ستر فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا شخص ریسکیو

0
129

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے 50 سالہ شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک ایمبولینس اور واٹر ریسکیو وہیکل کے ذریعے متاثرہ شخص کو ریسکیو کیا۔

متاثرہ شخص منیب کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فوری ریسپانس اور تربیت یافتہ ٹیم کی موجودگی کی بدولت یہ کامیاب ریسکیو ممکن ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا