لاہور: پنجاب حکومت نے ٹیکسلا، قلعہ روہتاس، ٹلہ جوگیاں اور چولستان کے قلعوں پر دوبارہ کھدائی کا فیصلہ کیا ہے، جو اکتوبر سے فروری تک جاری رہے گی۔ اس کے لیے چار ٹیمیں اور 800 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
سیکریٹری آثارِ قدیمہ ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق مقصد عمارتیں محفوظ کرنے کے ساتھ نئی تاریخی دریافتیں کرنا ہے۔ کھدائی سے سیاسی، مذہبی اور سماجی شواہد سامنے آنے کی توقع ہے اور مقامات سیاحت کے لیے بھی محفوظ بنائے جائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے نوادرات حاصل ہوں گے جو تحقیق اور عجائب گھروں کے لیے اہم ہوں گے۔






