پچیس پرائمری سکول اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

0
200

کراچی : سندھ میں 25 پرائمری سکولوں کو سیکنڈری سکول میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ 5 اضلاع میں 20 سکولوں کی تعمیر نو جاری ہے اور 11 سکولوں کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

‘ارلی لرننگ انہانسمنٹ پروجیکٹ’ کے تحت 295 سکولوں کو ایلیمنٹری سطح تک اپ گریڈ کیا جائے گا اور دیگر 270 سکول بھی اپ گریڈ ہوں گے۔ میرپورخاص ڈویژن میں 15 سکول دسمبر تک مکمل کیے جائیں گے جبکہ اپریل 2026 تک 200 سکول مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا