شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث دو دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے جو 13 اور 14 ستمبر کو جاری رہے گا۔ اس دوران تمام تجارتی مراکز اور بازار بند رہیں گے جبکہ ضلع میں ہر قسم کی عوامی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنی روزمرہ سرگرمیاں روک دیں اور گھروں تک محدود رہیں تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔




