نیویارک: امریکا نے قطر پر اسرائیلی حملوں کو افسوسناک قرار دیا لیکن حماس کے تعاقب کو جائز ہدف قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کی۔
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈوروتھی شیا نے حماس سے ہتھیار ڈالنے اور باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر پر حملہ کسی کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتا، تاہم حماس کا پیچھا کرنا اہم اور جائز ہدف ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی گئی لیکن اسرائیل کا نام شامل نہیں کیا گیا۔






