واشنگٹن: امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ثابت ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کبھی بھی امریکا کا بھروسہ مند اتحادی نہیں رہا اور واشنگٹن کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔ فارن افیئرز نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امریکی سرمایہ کاری، خاص طور پر ریکوڈک جیسے منصوبوں میں، خطے کے استحکام کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ بھارت پر یکطرفہ توجہ خطے میں تقسیم اور کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے، جبکہ پاکستان امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔






