ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

0
198

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں 16 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی کارروائی کی، جس دوران ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔ اب 20 ستمبر کو ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ عمر حیات نے اپنے اعترافی بیان میں قبول کیا تھا کہ اس نے ثنا یوسف کو اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا