ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسن نے 52 اور سیف حسن نے 30 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 20 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی بولنگ میں مستفیض الرحمان نے 3 جبکہ نسم احمد، تاسکین احمد اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔






