بشار الاسد رجیم کے خاتمے کے بعد شام میں نئے تعلیمی سال کی تیاری جاری ہے اور وزارتِ اعلیٰ تعلیم نے نصاب میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔
العربیہ کے مطابق 2025/26 کے لیے منظور شدہ نصاب میں تاریخ، جغرافیہ، اسلامیات اور سوشل سائنسز سے بشار الاسد اور اس کے نظام سے متعلق تمام حوالہ جات اور علامات نکال دی گئی ہیں۔
اس فیصلے کے تحت جنوری میں جاری ہدایت پر بھی عمل جاری ہے، جس میں قومی تربیت کا مضمون مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا اور اس کے نمبر تاریخ و جغرافیہ میں تقسیم کیے گئے تھے۔
وزارت تعلیم نے نصاب میں شامی انقلاب کے پرچم کو سرکاری طور پر شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ ترمیمی عمل بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے فوراً بعد شروع ہوا تھا جس میں پرانے دور کی تصاویر، نعرے اور مواد کو نصاب سے ہٹا دیا گیا۔





