پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری: صدر آصف زرداری

0
126

ارومچی: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، چین کے ساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں۔

سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ چن شیاوجیانگ اور گورنر ارکن تونیاز سے ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، زراعت، صنعت اور نئی ٹیکنالوجی میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور امید ہے دونوں ملکوں کے عوام جلد زمینی راستوں کے ذریعے ایک دوسرے کے ممالک سفر کر سکیں گے۔

چن شیاوجیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین دہشتگردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان 8 سسٹر سٹی معاہدے موجود ہیں جن میں ارومچی اور پشاور بھی شامل ہیں، جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی رفتار مزید تیز ہو گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا