بہاولنگر: چک نمبر 441 سکس آر کے قریب گندے پانی کے کنویں میں اترنے والے تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک نوجوان 15 فٹ گہرے کنویں کی صفائی کے لیے اترا تو وہ بے ہوش ہوگیا، اسے بچانے کے لیے دو افراد بھی کنویں میں اتر گئے لیکن تینوں ہی زہریلی گیس کے باعث دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لیاقت علی، محمد نزیر اور شبیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو عملے نے لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔





