انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج ، پنجاب کالجز پھر سرفہرست

0
210

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج جاری کر دیے۔ رواں سال مختلف بورڈز میں کامیابی کا تناسب 60 سے 74 فیصد کے درمیان رہا جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز نے ایک بار پھر پوزیشنز میں میدان مار لیا۔

لاہور بورڈ کے مطابق 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحان دیا، کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا۔ لڑکیوں نے 70 فیصد جبکہ لڑکوں نے 48 فیصد نتائج کے ساتھ برتری دکھائی۔

ملتان بورڈ میں بھی طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پنجاب کالج نے کل 14 پوزیشنز حاصل کر کے اپنی برتری برقرار رکھی۔

گوجرانوالہ بورڈ میں 1 لاکھ 35 ہزار امیدواروں میں سے 63.10 فیصد کامیاب رہے۔ کل 33 پوزیشنز میں سے 22 پنجاب کالج کے طلبہ نے حاصل کیں۔ پنجاب کالج کے سبحان اقبال اور زاویار احمد نے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

فیصل آباد بورڈ میں کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ 73.71 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحان دیا۔

بہاولپور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 63.53 فیصد رہا، پنجاب کالج کے طلبہ نے یہاں بھی 7 پوزیشنز اپنے نام کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا