ڈاکٹرز ، نرسنگ نصاب میں اے آئی کورس بھی شامل

0
165

کراچی: پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیز میں ایم بی بی ایس اور نرسنگ کے نصاب میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) شامل کر لی گئی ہے۔ پانچ سالہ کورس میں طلبہ کو طب میں اے آئی کے اخلاقی اور عملی استعمال سے آگاہ کیا جائے گا۔

اے آئی کے ذریعے تشخیص، سرجری اور مریضوں کی نگہداشت میں سہولت ملے گی جبکہ روبوٹک سسٹمز سے پیچیدہ آپریشنز بھی ممکن ہو رہے ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر کریم دامجی کے مطابق نصاب کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ یہ جدید ایجادات کے مطابق رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا