غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک دن میں 83 فلسطینی شہید

0
180

اسرائیلی فوج نے غزہ میں سفاک بمباری جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ال اہلی اسپتال کے قریب بمباری میں مزید 4 جانیں ضائع ہوئیں۔

غزہ شہر میں فضائی حملوں سے ایک مسجد اور متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ صرف ایک دن میں 83 فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے بھی حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ادھر یورپی کمیشن میں اسرائیل پر پابندیوں کی تجاویز پیش ہوئیں لیکن کچھ یورپی ممالک کی مخالفت کے باعث منظوری کا امکان کم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا