کراچی: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کرتے ہوئے فضائی حدود کی بندش 23 اکتوبر تک بڑھا دی۔
یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 23 اپریل سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔






