ایشیا کپ: بھارت کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

0
180

ابوظہبی میں ٹی 20 ایشیا کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کپتان شبمن گل نے ٹاس جیتنے کے بعد یہ حکمت عملی اختیار کی۔

ایونٹ میں بھارت اور عمان دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں، بھارت نے دونوں جیتے جبکہ عمان کو ابھی تک کامیابی نہیں ملی۔

گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں، نیٹ رن ریٹ کے حساب سے بھارت پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ یو اے ای دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایشیا کپ کا آج آخری گروپ میچ کھیلا جائے گا، اور کل سے سپر فور مرحلہ شروع ہوگا۔ پاکستان اور بھارت دوبارہ 21 ستمبر کو مد مقابل ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا