دبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بول ہیں “پتھر پگھلا نا ہے”۔ بھارت کی مشہور گلوکارہ شریا گھوشال نے اس نغمے کو اپنی آواز سے زندگی بخشی ہے۔
ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کی ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔






