ایران پر یو این کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جائیں گی، فرانسیسی صدر

0
39

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں رواں ماہ کے آخر تک دوبارہ عائد کر دی جائیں گی۔

اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں میکرون کا کہنا تھا کہ ایران کی حالیہ تجاویز سنجیدہ نہیں ہیں، اسی لیے پابندیاں بحال کی جا رہی ہیں۔ یورپی ممالک نے ایران کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو رسائی دے اور افزودہ یورینیم کی تفصیلات فراہم کرے تو عمل مؤخر ہو سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق انہوں نے یورپی ممالک کو “عملی منصوبہ” دیا ہے، مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ امکان ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد ناکام ہو جائے یا ویٹو کر دی جائے۔

خیال رہے امریکا اور اسرائیل رواں سال ایران کے یورینیم پلانٹس پر حملے کر چکے ہیں اور الزام لگایا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب ہے، جس کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تردید کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا