ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی کرانے میں ناکامی کا اعتراف، پیوٹن کو ذمہ دار قرار دیدیا

0
119

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرانے میں ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں ’’مایوس‘‘ کیا ہے۔ لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن کے ساتھ دوستی کے باوجود جنگ ختم نہ کروا سکے۔

انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ روسی تیل خریدنا بند کریں تاکہ ماسکو پر دباؤ بڑھے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے برطانیہ کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی پالیسی سے اختلاف کیا، تاہم برطانیہ اور امریکا کے تعلقات کو ’’ناقابل شکست‘‘ قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا