گجرات میں ایک گھنٹے کی موسلا دھار بارش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔ نشیبی علاقے اور گلی محلے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے، جبکہ کھلے مین ہول میں موٹر سائیکل سوار گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا، تاہم موقع پر موجود شہریوں نے اس کی جان بچا لی۔
بارش کے باعث ڈپٹی کمشنر آفس سمیت متعدد سرکاری دفاتر بھی پانی میں ڈوب گئے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد اور سانگلہ ہل میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت کم ہو گئی اور کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے۔






