سعودی عرب ہمارے ساتھ نئے باب کا آغاز کرے: سربراہ حزب اللہ

0
120

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ پرانے اختلافات بھلا کر ایک نئے باب کا آغاز کرے اور اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دے۔

انہوں نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ خطے کی اصل خطرہ حزب اللہ نہیں بلکہ اسرائیل ہے، اور حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف ہیں، کسی اور ملک یا ادارے کے خلاف نہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے 2016 میں حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا تھا جبکہ 2021 میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بگڑ گئے تھے۔

نعیم قاسم کے مطابق اس وقت حزب اللہ پر دباؤ ڈالنا براہِ راست اسرائیل کو فائدہ پہنچاتا ہے، اس لیے بات چیت کے ذریعے اختلافات کو منجمد کرکے خطے کے مفاد میں اسرائیل کا سامنا کیا جانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا