ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی اور گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن 56 اور ابھیشیک شرما 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمان کے شاہ فیصل، جتن اور عامر کلیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں عمان نے بھرپور مقابلہ کیا مگر 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 167 رنز ہی بناسکی۔ عامر کلیم 64 اور حماد رضا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے چاروں باؤلرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ کل سے شروع ہونے والے سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش مدمقابل ہوں گے۔






