اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
امیدوار 27 ستمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ 29 ستمبر کو ان کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 30 ستمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں یکم اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی، جن پر فیصلے 3 اکتوبر تک سنائے جائیں گے۔ 4 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لینے کا اختیار رکھیں گے۔
پولنگ 16 اکتوبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔






