رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہوگا

0
275

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہوگا، تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا جبکہ 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچے گا۔

جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔ اگرچہ پاکستان میں عوام یہ مظاہرہ نہیں دیکھ سکیں گے، تاہم دنیا کے مختلف خطوں میں یہ منظر قابل مشاہدہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق سورج گرہن پیسیفک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے بعض حصوں میں دکھائی دے گا، جہاں شوقین افراد اس فلکیاتی منظر کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا