چورہ کروڑ کی منشیات برآمد ،6سمگلرز گرفتار

0
147

راولپنڈی: اے این ایف نے ملک بھر میں 7 کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 14 کروڑ 43 لاکھ روپے مالیت کی 129 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں۔

اسلام آباد ٹول پلازہ پر گرفتار خاتون کے قبضے سے آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

پشاور میں 2 موٹر سائیکل سواروں سے 8 کلو آئس جبکہ اٹک، لاہور اور قصور میں مختلف کارروائیوں کے دوران چرس، ہیروئن اور ڈرون بیٹریاں ضبط کی گئیں۔

کوئٹہ کے ہزار گنجی سے 97 کلو ہیروئن جھاڑیوں سے برآمد کی گئی جبکہ کراچی زیرو پوائنٹ کے قریب 14.4 کلو چرس بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا