اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
لاہور میں فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور نے ان سے ملاقات کی اور ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پانچ گولڈ میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی۔
طارق حسن نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات باڈی بلڈرز کے لیے سود مند ثابت ہوں گی، جبکہ سہیل انور کے مطابق ان کی قیادت سے پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ قومی کھلاڑی ہیروز ہیں اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔





