امریکہ کے معروف کنٹری میوزک گلوکار اور گریمی ایوارڈ یافتہ نغمہ نگار بریٹ جیمز فضائی حادثے میں اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ شمالی کیرولائنا کے شہر فرانکلن کے قریب پیش آیا، جب ان کا نجی طیارہ کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، تاہم زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
57 سالہ بریٹ جیمز نے اپنے کیریئر میں کئی مقبول گیت لکھے اور گائے۔ ان کی اچانک موت نے امریکی میوزک انڈسٹری کو صدمے سے دوچار کردیا۔