تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران حد سے بڑھے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا اور دوبارہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد ہونے پر مایوسی ہے، مگر ایران کے پاس حالات بدلنے کی طاقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نطنز یا فردو کی جوہری تنصیبات پر حملے ایران کو نہیں روک سکتے، ایسی تنصیبات دوبارہ بھی تعمیر کی جا سکتی ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اپنی جوہری خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور زبردستی کے مطالبات کبھی قبول نہیں کرے گا۔





