وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے تعلقات یا بات چیت ممکن نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جو لوگ کشمیر کے بغیر تعلقات کی بات کرتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے پاکستان کی عالمی سطح پر عزت میں اضافہ کیا ہے۔ برطانوی پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی معیشت میں معاونت ناقابلِ فراموش ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اس سال اوورسیز پاکستانیوں نے ساڑھے 38 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، اور اُنہیں سونے اور جواہرات میں بھی تولا جائے تو کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی فورمز پر اپنا مؤقف مضبوطی سے پیش کرتا رہے گا۔ وزیراعظم آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بطور وزیراعظم تیسری بار خطاب





