کراچی: گٹر میں صفائی کیلئے اترنے والے باپ اور دو بیٹے جاں بحق

0
191

کراچی کے علاقے عثمانہ آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران تین خاکروب جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دو افراد صفائی کے دوران گہرے گٹر میں جا گرے اور انہیں بچانے کی کوشش میں تیسرا شخص بھی جان سے گیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق 22 سالہ وشال کی لاش سب سے پہلے نکالی گئی، بعد میں 19 سالہ شاہد اور 42 سالہ جورج کی لاشیں بھی نکالی گئیں۔ تینوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 26 سالہ فیصل کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بچا لیا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق واقعہ گٹر میں جمع گیس سے دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد باپ بیٹے تھے اور صرف 15 ہزار روپے میں صفائی کے لیے گٹر میں اترے تھے، جبکہ واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں بنیادی حفاظتی سامان تک موجود نہیں تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا