امن کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے۔ اُنہوں نے ان لوگوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امن صرف جنگ کے خاتمے کا نام نہیں بلکہ انصاف، محبت اور احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے اور ترقی کی بنیاد رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے اور اس مقصد کے لیے بے شمار قربانیاں دے چکا ہے۔





