کرتارپور میں بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کی تقریبات جاری

0
197

شکر گڑھ: بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کی تقریبات کرتارپور میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ دوسرے روز بھی یاتری بڑی تعداد میں دربار پہنچے، جہاں عبادات، لنگر اور درشن دیدار کا سلسلہ جاری رہا۔

آج یاتری نگر کیرتن جلوس میں شریک ہوں گے، جو دربار صاحب سے بارڈر ٹرمینل تک نکالا جائے گا۔ کل اختتامی دعا کے بعد یاتری گھروں کو روانہ ہوں گے۔

مقامی یاتریوں نے بھارتی یاتریوں کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ سکھ برادری کو کرتارپور راہداری کے ذریعے آنے کی اجازت دے۔ یاد رہے کہ بھارت نے اس بار سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کی جوتی جوت تقریبات کے لیے ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان سنگھ سمیت اپوزیشن جماعتوں نے بھی احتجاج کیا مگر مودی سرکار ٹس سے مس نہ ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا