وزیراعظم کا دورہ برطانیہ مکمل، امریکا روانگی

0
145

لندن میں چار روزہ قیام کے بعد وزیراعظم امریکا روانہ ہو گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیں گے۔ وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم عالمی امور پر بھی پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد ان کی لندن واپسی متوقع ہے جہاں بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ ان کا شیڈول خاصا مصروف ہے، وہ وزیراعظم کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شریک ہوں گے اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ درجن سے زائد دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

قبل ازیں برطانیہ میں قیام کے دوران وزیراعظم نے طبی معائنہ کرایا، اوورسیز کنونشن سے خطاب کیا اور متعدد سرکاری و نجی ملاقاتیں بھی کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا