غزہ میں قتل عام کے ذمہ دار مودی بھی ہیں؛ بھارتی اداکار نے آئینہ دکھا دیا

0
156

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج نے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی کو “مجرمانہ” قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرکاش راج فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے ایک اجتماع میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے اپنے کندھے پر فلسطین کا علامتی رومال بھی رکھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ “جب دنیا میں انسانیت لہولہان ہو رہی ہو تو خاموش رہنا بھی جرم ہے اور مودی اسی جرم کے مرتکب ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مودی دنیا کو “وِشو گرو” بنانے کی بات کرتے ہیں مگر غزہ میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے قتل عام پر چپ ہیں۔

پرکاش راج کے مطابق غزہ میں جاری مظالم کا ذمہ دار صرف اسرائیل نہیں بلکہ امریکا بھی اس میں شریک ہے، جبکہ بدقسمتی سے بھارت کی موجودہ حکومت نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک فنکار اور شہری کی حیثیت سے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، اور فنکاروں کی اصل ذمہ داری صرف فلمی کردار نبھانا نہیں بلکہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا