رائے ونڈ کے علاقے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر نگرانی چلنے والے گندے نالے میں چار افراد گر گئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی بچے اور ایک جاں بحق شخص کی لاش کو نکال لیا۔ حکام کے مطابق دو مزید افراد کی تلاش جاری ہے تاہم ان کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنٹریکٹرز ڈسپوزل اسٹیشن پر موٹر درست کرنے کے لیے نالے میں اترے تو گیس بھر جانے کے باعث چکرا کر نیچے گر گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آپریشن جاری ہے۔





