کراچی :ٹیچرز کا آٹھویں روز بھی احتجاج جاری، پولیس سے جھڑپیں، متعدد گرفتار

0
118

کراچی میں سندھ بھر سے آئے آئی بی اے ٹیسٹ پاس میوزک ٹیچرز جوائننگ آرڈرز کے حصول کے لیے آٹھویں روز بھی کراچی پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دو سال قبل ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں اور آفر لیٹرز بھی جاری کیے گئے تھے، لیکن تاحال انہیں جوائننگ نہیں دی گئی جس سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اساتذہ نے ریڈ زون کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے انہیں پریس کلب تک محدود کر دیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی۔

پریس کلب کے باہر شدید نعرے بازی کے بعد مظاہرین نے صابری بیگ شہید روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم شام کے وقت دھرنا ختم کر کے مظاہرین اپنے کیمپ واپس چلے گئے اور روڈ کو آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھرنے کے دوران حراست میں لیے گئے امیدواروں کو کچھ دیر بعد رہا کر دیا جائے گا۔

ادھر صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا تھا، اگر امیدوار خود کو حق پر سمجھتے ہیں تو عدالت سے رجوع کریں، جبکہ حکومت دوبارہ خالی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا